انٹر بنک مارکیٹ: کاروبار کے دوران ڈالر پہلی مرتبہ 102 روپے کا ہو گیا

Inter-Bank Market

Inter-Bank Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر پہلی مرتبہ ایک سو دو روپے کا ہندسہ عبور کر گیا۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالرکی قدر میں باسٹھ پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ ایک سو دو روپے پانچ پیسے کی سطح پر جا پہنچی جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ ماہرین کے مطابق روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کیلئے حکومت کو مداخلت کرنا ہو گی۔