شارجہ (جیوڈیسک) شارجہ میں افطار پارٹی کے موقع پر شہریوں نے ایک ہزار تین میٹر لمبی میزوں کی قطار بنا کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ دو ہزار شہریوں نے ایک ساتھ افطاری کی۔
اس موقع پر چار سو دس میزوں کی ایک کلومیٹر لمبی قطار بنائی گئی اور مقامی افراد نے افطاری کے لوازمات اس پر چنے۔ اذان کی آواز کے ساتھ ہی دو ہزار افراد نے ایک ساتھ بیٹھ کر روزہ کھولا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے شارجہ کے شہریوں کے اس کارنامے کو اپنی بک میں شامل کر لیا۔