بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد 12 کاربم دھماکوں سے لرز اٹھا۔ دھماکوں میں 44 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ بم دھماکوں، خودکش حملوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔
آج دارالحکومت بغداد یکے بعد دیگرے 12 کاربم دھماکوں سے گونج اٹھا۔ حکام کے مطابق دھماکوں میں 44 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ بیشتر زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔