وینزویل (جیوڈیسک) وینزویلا کے آنجہانی رہنما ہیوگوشاویز کی انسٹھ ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ صدر نکولس مادورو نے ہیوگوشاویز کی آخری آرام گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہیوگو شاویز کا خاندان بھی ان کے ہمراہ تھا۔
شاویز کی سالگرہ کے دن وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اپنا عہدہ سنبھالے سو دن پورے ہو گئے۔ کراکس کی سڑکوں پر شہریوں نے آنجہانی صدر کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر رنگا رنگ تقاریب سجائی گئیں ہیوگو شاویز پانچ مارچ کو کینسرکی بیماری کے باعث انتقال کر گئے تھے۔