کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے تاکہ عباد ت گزاروں کو صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنا ئی جاسکے۔
ان خیالات کاا ظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا دورے کے دوران رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے شاہ فیصل کالونی میںجاری صفائی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران پر زور دیا کہ وہ احسن طریقے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے عوامی خدمت کریں۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ 20رمضان المبارک تا چاند رات تک مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اورمکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی نجام دہی کو روزانہ کی بنیا د پر یقینی بنا یا جائے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو شاہ فیصل کالونی میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے جاری خصوصی صفائی مہم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے مزید بہتری کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر سوئپنگ کے نظام کی بہتری کے ساتھ نائٹ سوئپنگ کے دوران بڑی شاہراہوں اور بازاروں اور مارکیٹوں کے اطراف صفائی کے نظام کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے۔