بلوچستان ہائی کورٹ میں اکر بگٹی قتل کیس کی اسلام آباد منتقلی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے صوبائی حکومت کا موقف جاننے کے لئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں نواب بگٹی قتل کیس اسلام آباد منتقلی کی متفرق درخواستوں پر سماعت بلوچستان حکومت کی مزید وقت دینے کی استدعا پر چوبیس اگست تک ملتوی کردی گئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کیس میں پیشرفت چاہتے ہیں اور آپ وہی دلائل دوبارہ دے رہے ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سابق صدر کے وکیل سے کیس منتقلی کے بعد پیدا ہونے والی قانونی پیچیدگیوں پر مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیس کی منتقلی سے صوبے کا کیس پر اختیار قائم رہے گا یا نہیں۔ فرض کیا جائے اگر انسداد دہشتگردی کی اسلام آباد میں عدالت بلوچستان ہائیکورٹ کا کوئی حکم یہ کہہ کر نہیں مانتا کہ یہ حکم اس ہائیکورٹ کے نہیں تو کیا ہو گا؟ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان شکیل احمد بلوچ سے استفسار کیا کہ کیس منتقلی کی درخواست پر بلوچستان حکومت کا کیا موقف ہے۔