بغداد : کار بم دھماکوں میں 55 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی

Baghdad Blast

Baghdad Blast

بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد بارہ کار بم دھماکوں سے لرز اٹھا۔ دھماکوں میں پچپن افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ بم دھماکوں ، خودکش حملوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ آج دارالحکومت بغداد یکے بعد دیگرے بارہ کار بم دھماکوں سے گونج اٹھا۔

حکام کے مطابق دھماکوں میں پچپن افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ بیشتر زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ پے درپے دھماکوں کے بعد شہر بھر میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔