الیکشن کمیشن: صدارتی انتخاب کے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار واضح کردیا

Election Commission

Election Commission

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار واضح کردیا۔ مخصوص پینسل کے سوا کسی دوسرے قلم کا نشان بھی قبول نہیں ہوگا۔ سینیٹرز پہلے اس کے بعد ارکان اسمبلی ووٹ ڈالیں گے۔

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ کی تفصیلات جاری کر دیں۔ الیکشن کمشین کے مطابق صدارتی انتخاب کے لئے رائے شماری خفیہ ہوگی۔ جس میں سینیٹرز اپنے ووٹ کا استعمال ارکان اسمبلی سے پہلے کریں گے۔ امیدوار کے نام کے سامنے کراس کا نشان لگانا ہوگا۔ دوناموں کے درمیان لگے نشان کا ووٹ گنتی میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ کراس کے علاوہ کسی دوسرے نشان کے استعمال سے بھی ووٹ ضائع ہوجائے گا۔

رائے دہندہ کو مخصوص قسم کی پینسل کے علاوہ کسی دوسرے قلم کے استعمال کی اجازت نہیں۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لئے سیفد رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔