ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن اسلام آباد کے ملازمین نے کسٹمز انٹیلی جنس آفیسر عتیق الرحمان کے بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد ،ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر متعلقہ محکموں کے ملازمین نے بھر پور شرکت کی۔
اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ عتیق الرحمان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ،ایف بی آر یونین کے وائس چیئرمین چودھری اکرم ،سیکرٹری اطلاعات راشد شاہ سمیت دیگر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عتیق الرحمان کو تمغہ شجاعت سے نوازا جائے۔