قائد آباد کے تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنے کے بعد علاقے کے کاروباری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے
Posted on July 29, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی: قائد آباد کے تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنے کے بعد علاقے کے کاروباری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے 10 رمضان کے بعد ہی سے قائد آباد کے موبائل مارکیٹوں ،ہول سیل دوکانداروں اور دیگر کاروبار کرنے والے تاجروں کو نامعلوم افراد بھتے کی پرچیاں دی کر گئے ہیں اور عدم آدائیگی پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں بھتے کی پرچی پر ایک موبائل نمبر اور رقم لکھی ہوئی ہے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گزشتہ سال بھتہ خوروں کی بھتہ خوری اور قاتلانہ حملے کے بعد بیرون ملک منتقل ہونے والے مقامی تاجر محمد امتیاز کے اہل خانہ کو بھی بھتے کی پرچی بھیجی گئی ہے جس پر تاجر محمد امتیاز کے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں دوسری جانب علاقہ پولیس بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے قائد آباد کے تاجروں نے وفاقی حکومت ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ،آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ قائد آباد کے تاجروں کو بھتہ خوری سے نجات دلا ئیں بصورت دیگر ہم کاروبار بند کرنے پر مجبور ہونگے ۔