سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے جج کی سیکورٹی بحال کر دی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے احتساب عدالت راولپنڈی کے جج محمد بشیر کی سیکورٹی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے سیکورٹی واپس لینے کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار ایڈووکیٹ شاہد کمال نے موقف اختیار کیا کہ جج اور وکلا دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔

ایسی صورتحال میں نیب عدالت کے جج سے سیکورٹی واپس لی گئی،ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔عدالت نے جج کی سیکورٹی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر، اوگرا کرپشن رینٹل پاور اور حج کرپشن جیسے اہم مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔