گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی جبکہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ چینی معاشی سست روی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے میں خام تیل کی قیمتوں میں چار ڈالر فی بیرل تک کمی ہوئی۔
برینٹ نارتھ سی کروڈ ستمبر کی قیمت ایک سو چھ ڈالر اکیانوئے سینٹس فی بیرل پر آگئی جبکہ نیویارک لائٹ سوئٹ کروڈ ستمبر کی قیمت ایک سو چار ڈالر چھتیس سینٹس پر آگئی۔ گزشتہ ہفتے قیمتی دھاتوں کی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔لندن مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہفتے کے دوران پینتیس ڈالر پچیس سینٹس بڑھ کر 1331 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جبکہ چاندی کے نرخ بھی بیس ڈالر فی اونس ہو گئے ہیں۔