کوئٹہ : نجی بنک میں ڈکیتی، ڈاکو ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے کواری روڈ پر واقع بنک میں ڈاکو ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کواری روڈ پر واقع نجی بنک کی برانچ میں چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے۔

جنہوں نے بنک میں داخل ہوتے ہی عملے کو یرغمال بنا کر کیشئر سے رقم چھین لی۔ اس دوران مزاحمت پر ڈاکوں نے بنک منیجر کو زخمی بھی کر دیا۔ پولیس نے ایک بنک ملازم کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا ہے۔