مشہوربرطانوی جریدے اکنامسٹ نے کراچی اسٹاک ایکسچیج کو کارکردگی کے لحاظ سے دنیا کی دوسری بہترین اسٹاک مارکیٹ قراردیا گیا ہے۔ اکنامسٹ کے مطابق رواں برس مقامی کرنسی کے لحاظ سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں چالیس فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
کارکردگی کے لحاظ سے کراچی اسٹاک ایکسچیج جاپان کی اسٹاک ایکس چینج کے بعد دوسرے نمبر پررہی۔ اکنامسٹ کے مطابق مارکیٹ میں بہترین کارکردگی کی وجہ انتخابات اورپرامن انتقال اقتدارہے۔اس کے علاوہ جولائی میں آئی ایم ایف کی طرف سے قرض کا منظورہونا بھی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔