آسٹریلوی (جیوڈیسک) نوجوان نے روبیکس کیوب ورلڈ چیمپئین شپ جیت لی۔ امریکا کے شہر لاس ویگاس میں تین روزہ چیمپئن شپ کے اختتام پر آسٹریلیا کے فیلکس زیمڈیگز نے اوسط آٹھ اعشاریہ ایک آٹھ سیکنڈ میں روبیکس کیوب بنا کر مقابلہ جیتا۔
انکا بہترین وقت سات اعشاریہ تین چھ سیکنڈ رہا۔ ٹرافی کے ساتھ ساتھ انہیں تین ہزار ڈالر نقد انعام بھی دیا گیا۔ ہالینڈ کے میٹس واک دوسرے نمبر پر رہے۔ انکا اوسط وقت آٹھ اعشاریہ چھ پانچ سیکنڈ رہا۔