جان ابراہم اور نرگس فخری کی فلم مدراس کیفے کے نئے پروموز جاری

Madras Cafe

Madras Cafe

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیراک اسٹار ہیروئن کی جوڑی اب بالی ووڈ کے ڈیشنگ ہیرو جان ابراہم کے ساتھ، نئی پولیٹیکل ایکشن تھرلر فلم مدراس کیفے کے نئے پروموز جاری کر دیے گئے۔ منظرِ عام پر آنے والے دونوں پروموز میں جان ابراہم بحیثیت وکرم سنگھ انڈر کور ایجنٹ اور نرگس فخری بحیثیت بین الاقوامی جنگی نامہ نگار کے کردار کی رونمائی کی گئی ہے۔

ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم میں جان ابراہم بھارتی انٹیلی جنس ایجنٹ جبکہ نرگس فخری ایک انٹرنیشنل رپورٹر کے کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ جان ابراہم اور رونی لاہری کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں خود جان ابراہم سمیت نرگس فخری، انشومن کھرانہ، جیکولین فرنانڈس، راشی کھنہ، لینا ماریہ اور سدھارتھ باسو اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ پولیٹیکل ڈرامہ فلم مدراس کیفے 23اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کی موسیقی شانتانو موئترا نے ترتیب دی ہے۔