فٹ رہنے کیلئے سادہ کھانا کھاتی ہوں : کرینہ

Kareena

Kareena

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انھیں نہیں معلوم کہ زیرو ڈائٹ دوڈ پروگرام کیا ہوتا ہے۔ میں خود کو فٹ رکھنے کیلئے سادہ بھارتی کھانے دال روٹی کھاتی ہوں۔ بالی ووڈ بیبو نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ زیرو سائز کیا ہوتا ہے فٹ رہنے کیلئے سادہ بھارتی کھانے کھاتی ہوں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ میں دال، سبزی، روٹی، چاول اور گھی کھاتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسی غذا کی وجہ سے میری دادی 84 سال کی ہونے کے باوجود ابھی تک بالکل فٹ اور خوبصورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو صحتمند رہنی کیلئے جنک فوڈ کی بجائے سادہ اور توانائی سے بھرپور کھانے استعمال کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھوکا رہنا بالکل پسند نہیں بلکہ میرے خیال میں خوب کھا پیو اور پھر جم میں جا کر ایکسر سائز کرو۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ زیرو سائز کیا ہوتا ہے اور نہ ہی میں ایسا بننا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سبزی خور ہوں جبکہ سیف علی خان گوشت کھانا پسند کرتے ہیں۔