کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر اتار چڑھا کے بعد کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا۔ انڈیکس میں تئیس ہزار پانچ سو اور چار سو پوائنٹس کی دو نفسیاتی حدیں گر گئیں۔ پیر کو مثبت آغاز کے بعد تمام دن مارکیٹ میں اتار چڑھا کی کیفیت نمایاں رہی۔
آئل اینڈ گیس سیکٹر کے سرگرم حصص میں خریداری سے مارکیٹ کو چھیتر پوائنٹس تک اوپر جاتے بھی دیکھا گیا تاہم بینکنگ اورسیمنٹ سیکٹر میں فروخت کے دبا نے تیزی کے رجحان کو مندی میں بدل دیا۔ ریڈی مارکیٹ میں ساڑھے دس ارب روپے مالیت کے پچیس کروڑ شئیرز کا لین دین ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 182 پوائنٹس گھٹ کر تئیس ہزار تین سو پندرہ پوائنٹس پر بند ہوا۔