پاکستانی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی کرکٹر محمد عامر کو بحالی پروگرام کے لئے شیڈول بھیج دیا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے تینوں کرکٹر محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف سزا میں کمی یا معافی کے لئے اعتراف جرم کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پی سی بی کے بحالی پروگرام کے لئے ابتدائی طور پر محمد عامر کو شیڈول بھیج دیا ہے۔ جس کے مطابق محمد عامر پی سی بی کے ماہر نفسیات سے مختلف امور پر لیکچرز حاصل کریں گے۔
بحالی پروگرام میں میچ اور اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے بھی مواد شامل ہے۔ جس میں انہیں آگاہی کے لئے مختلف ویڈیوز دکھانے کے ساتھ ساتھ لیکچرز بھی دیئے جائیں گے۔