اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بہت اچھا ہوتا اگر پیپلز پارٹی صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرتی، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قومی توانائی پالیسی کا اعلان 31 جولائی کو ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بہت اچھا ہوتا اگر پیپلز پارٹی صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرتی۔
نوازشریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنی غلطی کا احساس مستقبل میں ہوگا، انہوں نے کہا کہ ممنون حسین آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے کام کریں گے، انہوں نے کہا کہ ممنون حسین پارٹی کے انتہائی وفادار ہیں۔ ممنون حسین کی نامزدگی اہم اور خوشگوار ثابت ہو گی۔ اجلاس میں ممنون حسین کے نام کی توثیق کی گئی۔