کوئٹہ : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چار دہشتگرد ہلاک اور دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد مشرقی بائی پاس پر بھوسہ منڈی کے قریب دہشتگردوں کے ٹھکانے کا گھیرا کیا تو دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی اور دستی بم پھینکے۔

سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے چار بچے اور خاتون کو حراست میں لے لیا۔