قومی اسمبلی میں شام میں مزارات پر حملوں کیخلاف قرار مذمت منظور

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی نے شام میں بی بی زینب اور حضرت خالد بن ولید کے مزار وں پر حملوں کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ ایوان نے ایک تحریک کے ذریعے 30 جولائی کو صدارتی انتخاب کے لیے قومی اسمبلی ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دینے کی تحریک بھی منظور کرلی۔

ایک توجہ دلاو نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایوان کو بتایا کہ گیس چوری پر سزائیں سخت کرنے کے لیے نیا بل لایا جائے گا، انہوں نے تسلیم کیا کہ محکمہ گیس کے ملازمین بھی گیس چوری میں ملوث ہیں تاہم کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔