لاہور (جیوڈیسک) اسلام پورہ آوٹ فال روڈ پر ایک گھر میں گھریلو ملازم نے مسلم لیگ (ن) کی ورکر کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔آوٹ فال رود کی رہائشی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی لاش ان کے گھر میں پائی گئی جنہیں سر میں کند آلے کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔
مقتولہ کے بیٹے میاں احمد کے مطابق اس کی والدہ کو گھریلو ملازم طاہر نے قتل کیا ہے کیونکہ وہ تاحال غائب ہے پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔مقتولہ اپنے حلقے میں مسلم لیگ (ن) کی کوارڈی نیٹر تھیں۔