اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ(ن) نے راناثنا اللہ کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے۔ اور اس حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ راناثنا اللہ کے ایم کیو ایم سے متعلق خیالات پارٹی پوزیشن سے مطابقت نہیں رکھتے، انکے بیان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم میں مفاہمتی عمل کی حمایت کریں۔ سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم رانا ثنا اللہ کے تاثرات کو (ن)لیگ سے تعلقات پر اثر انداز نہ ہونے دے۔ ہم متحدہ قومی موومنٹ کے مینڈیٹ کا انتہائی احترام کرتے ہیں، اسے طویل عرصے سے عوام کا اعتماد حاصل ہے۔