پشاور (جیوڈیسک) قومی وطن پارٹی نے مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی میں کیو ڈبلیو پی کا ایک اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے دس ارکان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار وجیہہ الدین احمد کو ووٹ نہیں دیں گے۔ قومی وطن پارٹی کے ترجمان طارق خان ذرائع کو بتایا کہ صدارتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ممنون حسین کی حمایت کا فیصلہ سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار وں میں سے کسی ایک کی حمایت کا اختیار پارٹی کے مرکزی چیئرمین کو دیا گیا تھا۔ پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاو نے مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ فیصلے کی روشنی میں آفتاب شیرپاو اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے دس ممبران تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار وجیہہ الدین احمد کو ووٹ نہیں دیں گے۔