پنجاب (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ پوائنٹ اسکورنگ کیلیے کیا ایم کیو ایم سے صدارتی امیدوار سیووٹ مانگنے گئے تھے۔ پنجاب اسمبلی کے باہراے ذرائع سے گفتگومیں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ صدارتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو اتحادیوں سمیت سو فیصد ووٹ ملیں گے۔
میری زیر صدارت بننے والی کمیٹی مکمل ووٹنگ یقینی بنائے گی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ عمران خان الزامات عائد کرنے کے بجائے تحریک انصاف کی ناکامی کے اسباب جاننے کے لییایک کمیشن بنائیں۔ جوان لوگوں کی نشاندہی کرے جنہوں نیتحریک انصاف کی ٹکٹیں فروخت کیں اورعام انتخابات سے قبل پارٹی انتخابات کا مشورہ دیا۔