پاکستان (جیوڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا صدر پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ممتاز قادری کی سزائے موت کو ختم کرنے کا اعلان کریں صدر آصف زرداری کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کے لحاظ سے ممتاز قادری کا فعل جرم نہیں۔
اسے جیل میں رکھنا غیرشرعی ہے۔ صدر زرداری کو بھیجے گئے خط پر حنیف طیب، پیر فضیل عیاض قاسمی، طارق محبوب، علامہ شریف رضوی۔ مفتی اکبر رضوی، مفتی سعید رضوی، صاحبزادہ داد رضوی، نواز کھرل، مفتی عمران حنفی سمیت ایک ہزار علما اور مشائخ نے دستخط کیے ہیں۔