سندھ (جیوڈیسک) مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیا کی میزبانی میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کو ووٹ دینے کیلئے دونوں جماعتوں کے تمام اراکین سندھ اسمبلی کل صبح اسمبلی پہنچیں گے۔ اجلاس میں امتیاز شیخ، جام مدد علی، ارباب غلام رحیم، عرفان اللہ مروت، شیرازی برادران، سورٹھ تھیبو، اور دیگر نے شرکت کی۔
جبکہ مسلم لیگ ن کے شہریا مہر، اور مسلم لیگ فنکشنل کی مہتاب راشد ی اجلاس میں غیر حاضر تھے۔ اس موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ نے کہا کہ پیرپگارا کی ہدایت پر ہمارے تمام ارکان صدارتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو بائیکاٹ کرکے صدارتی انتخاب کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے تھا، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے عرفان اللہ مروت نے کہا کہ ایم کیو ایم سے اتحاد پر ہم سے مشورہ نہیں لیا گیا،ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کیا گیا تو سندھ مسلم لیگ احتجاج کرے گی، انہوں نے کہا کہ کل سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے تمام ارکان موجود ہونگے اور انشا اللہ ممنون حسین بڑی اکثریت سے کامیاب ہونگے۔