جرمنی میں گرمی کی لہر، درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ گیا

Germany

Germany

برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں گرمی کی لہر جاری ہے،درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ جرمنی میں گزشتہ دنوں درجہ حرارت38 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، اور گرمی کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹتے ٹوٹتے رہ گیا۔ جرمنی میں 2003 میں 40.2 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا،جبکہ عام طور پر یہاں کا درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

اچانک پڑنے والی شدید گرمی کی وجہ سے لوگ جھیلوں، پارکوں اور شہر میں بنے فواروں کا رخ کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت تین چار روز میں کم ہو جائے گی۔