پاکستان کرکٹ ٹیم منگل اور بدھ کی درمیانی شپ وطن واپس آئیگی

Pakistan cricket team

Pakistan cricket team

پاکستان (جیوڈیسک) دورہ ویسٹ انڈیز میں شامل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی منگل اوربدھ کی درمیانی شپ وطن واپس لوٹیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں تین ایک سے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبان ٹیم کو دو صفر سے شکست دی۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی ناصر جمشید، حارث سہیل، سعید اجمل، محمد عرفان، اسد علی، ذوالفقار بابر اور جنید خان منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور جبکہ شاہد آفریدی، عمر امین اور حماد اعظم کراچی پہنچیں گے۔ مصباح الحق، محمد حفیظ، احمد شہزاد اور عمراکمل کیریبئن لیگ میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز میں ہی قیام کررہے ہیں۔