تیل کی آمدنی پر انحصار کم کیا جائے، سعودی شہزادہ

Waleed Bin Talal

Waleed Bin Talal

ریاض (جیوڈیسک) شاہ عبداللہ کے بھتیجے اور سعودی شہزادے ولید بن طلال نے سعودی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ تیل کی آمدنی پر انحصار کو کم کیا جائے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت کا 92 فیصد بجٹ کا انحصار تیل پر ہے جو کہ تشویشناک امر ہے۔

آمدنی کے مزید ذرائع تلاش کئے جائیں اور مقامی کھپت کو پورا کرنے کے لئے ایٹمی اور شمسی توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سعودی تیل کی مانگ میں کمی واقع ہو رہی ہے۔