چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کا پارلیمنٹ ہاس کا دورہ

Fakhruddin G Ibrahim

Fakhruddin G Ibrahim

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے پارلیمنٹ ہاس کا دورہ کیا اور صدارتی انتخاب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم قومی اسمبلی ہال میں پہنچے اور صدارتی انتخاب کے لیے ہونیوالی پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر فخر الدین جی ابراہیم نے ارکان اسمبلی سے پولنگ کے بارے میں معلومات لیں۔فخر الدین جی ابراہیم کے ساتھ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد بھی تھے ،صدارتی انتخاب میں چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔