صدر آصف علی زرداری دو ہفتے کے غیر ملکی نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اپنیدورے کے دوران صدرزرداری نے لندن اور دبئی میں قیام کیا۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری چند روز تک کراچی میں ہی قیام کریں گے۔
جس کے بعد وہ اسلام آباد جائیں گے۔ جہاں وہ اپنیعہدے کی مدت پوری ہونے پر آئین اور قانون کے مطابق سرکاری اعزاز کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت ہوں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی منتخب صدر سے دوسرے منتخب صدر کو صدارت کا منصب سونپا جائے گا۔