کراچی: رینجرز کا چھاپہ، 2 خودکش جیکٹ، 3 دستی بم اور رائفل برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی مظفر آباد کالونی میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائی کے بعد ایک دوکان سے دو خودکش جیکٹ ،تین دستی بم اور ایک رائفل برآمد کرلی۔ رات گئے لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر دوکان میں چھاپہ مارا۔

جہاں سے دو خود کش جیکٹ، تین دستی بم اور ایک ایم پی فائیو رائفل بر آمد کرلی گئی۔ رینجرز ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے چھ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ برآمد ہونے والی خودکش جیکٹ سے حملہ آور رینجرز کے لانڈھی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا نا چاہتے تھے۔ جسے رینجرز نے بر وقت کاروائی کے بعد ناکام بنادیا۔