کرکٹ ورلڈکپ دوہزار پندرہ کے شیڈول کا اعلان آج کیا جائے گا، فیصلہ کن معرکے کی میزبانی میلبرن کو ملنے کا امکان ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق کرکٹ کی عالمی جنگ دوہزار پندرہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہو گی۔
میلبرن اور ولنگٹن میں ہونے والے مشترکہ اجلاس کے بعد میگا ایونٹ کے پولز، وینیوز اور میچز کی تفصیلات آج جاری کی جائیں گی۔ آسٹریلیا کے تاریخی میدان میلبورن کو فائنل کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ورلڈ کپ 2015 کے لوگو کی رونمائی بھی آج ہی ہو گی۔ گذشتہ کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ بھارت میں سجا تھا جہاں میزبان دھونی الیون نے ہی میدان مار لیا تھا۔