پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلی خیبرپختون خوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انہوں نے ڈی آئی خان جیل پر حملے کی انکوائری کا حکم دے دیا، ذمہ داران کے خلاف آج ہی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع سے گفت گو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا تھا۔
جیلوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، اس کے باوجود واقعہ کیوں ہوا، انہوں نے کہا کہ وہ خود ڈی آئی خان جا رہے ہیں اور جیل کا دورہ کریں گے، جیل کی سیکورٹی مزید بڑھانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔