افریقا میں دنیا کی سب سے بوڑھی خاتون

Old woman

Old woman

جہانسبرگ (جیوڈیسک) جہانسبرگ جہانسبرگ119 سالہ عمر رسیدہ مازیبوکو اپنے 7 بچوں میں سے اپنے 77 سالہ بیٹے کیساتھ رہتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے جنوب مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے شہر میں رہنے والی 119 سالہ جوہینا مازیبوکو دنیا کی سب سے عمر رسیدہ فرد ہیں۔ ان کے شناختی دستاویزات کے مطابق مازیبوکو کی پیدائش 1894 میں ہوئی تھی اور ان کے سات بچوں میں سے پانچ کی موت ہو چکی ہے۔

جنوبی افریقہ کے ایک اخبار کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ خدا نے مجھے لمبی زندگی دی اور لیکن اب میں بہت بوڑھی ہو چکی ہوں۔ ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص جاپان کے میسائو اکاوا ہیں جن کی عمر 115 سال ہے۔ اخبار کے مطابق مازیبوکو اپنے 77 سالہ بیٹے ٹسیکو مازیبوکو کے ساتھ جوہانسبرگ سے 160 کلومیٹر دور کلرک سڈراپ میں رہتی ہیں۔ مازیبوکو کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ اس عمر میں بھی روزانہ اپنا بستر خود لگاتی ہیں۔

تاریخ میں ریکارڈ سب سے زیادہ دنوں تک زندہ رہنے والی فرد فرانس کی ڑانی کیلمنٹ تھیں جنہوں نے چار اگست 1997 میں 122 سال کی عمر میں وفات پائی۔ تاریخ میں ریکارڈ سب سے زیادہ عمر والے مرد جاپان کے جیرومون کیمورا تھے جو 116 سال کی عمر میں 12 جون 2013 میں وفات پا گئے۔ سب سے زیادہ عمر کی حیات شخص اور خاتون جاپان کی 115 سالہ میسائو اوکاوا ہیں۔ سب سے زیادہ عمر کے حیات مرد سپین کے سیلوسٹیانو ہیں جو 112 سال کے ہیں اور امریکہ میں رہتے ہیں۔

ان کا شناختی کارڈ 1986 میں جاری کیا گیا تھا جس پر ان کی تاریخ پیدائش 11 مئی 1894 درج ہے۔ جنوبی افریقہ کی وزارت داخلہ نے ان کے شناختی کاغذات کے درست ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس کی نقل موجود ہے۔ دس بھائی بہنوں میں سب سے بڑی جوہینا مازیبوکو آج بھی اپنا کھانا خود پکاتی ہیں، اپنے کپڑے خود دھوتی ہیں اور ٹی وی دیکھتی ہیں۔ ان کے بیٹے نے اخبار کو بتایا کہ وہ خود سے چل پھر لیتی ہیں لیکن زیادہ دیر تک کھڑی نہیں رہ سکتیں کیونکہ انہیں چکر آنے لگتے ہیں۔ مازیبوکو برطانوی نو آبادیاتی دور میں زندگی بسر کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے نسلی امتیاز کا دور دیکھا ہے اور پھر نیلسن منڈیلا کی قیادت میں جمہوری دور بھی۔ تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک زندہ رہنے والی فرانس کی ڑانی کیلمنٹ تھیں جنہوں نے 4 اگست 1997 میں 122 سال کی عمر میں وفات پائی۔