مغربی سوئزرلینڈ میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں چوالیس افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں سے چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرین حادثہ سوئزرلینڈ کے علاقے گرینگز پریس مارناند میں پیش آیا۔
ٹرین لاوسان جاتے ہوئے سامنے سے آتی ہوئی ٹرین سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں چوالیس افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حادثے کے بعد امدای کاروائیاں جاری ہیں۔