امریکہ، گیس پلانٹ میں درجنوں دھماکے، آگ لگنے سے ہلاکتوں کاخدشہ

U.S. Blast

U.S. Blast

لیک کائونٹی (جیوڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے گیس پلانٹ میں درجنوں دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی، پلانٹ میں لاپتہ ہونے والے پندرہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ لیک کانٹی میں واقع پلانٹ پر دھماکوں کی آواز کئی کلومیٹر تک سنی گئی جس کے بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی۔

حکام کے مطابق حادثے کے وقت پلانٹ میں چوبیس افراد موجود تھے، جن میں سے سات کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ جھلسے ہوئے افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ،آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔