کنجاہ پریس کلب کے چیئرمین اعتاق احمد کٹھانہ کا اٹلی سے وطن واپسی پرصدرپریس کلب کنجاہ محمد بلال بٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا

کنجاہ : کنجاہ پریس کلب کے چیئرمین اعتاق احمد کٹھانہ کااٹلی سے وطن واپسی پرصدرپریس کلب کنجاہ محمد بلال بٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کاپرتپاک استقبال کیا۔ کنجاہ پریس کلب پہنچنے پرانہیں پھولوں کے ہارپہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھا ورکیں گئیں۔

اس موقع پر چیئرمین پریس کلب کنجاہ اعتاق احمد کٹھانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ کنجاہ کے صحافی مظلوم کی آواز حکام بالاتک پہنچا رہے ہیں اور ان کو حل کروانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں انشاء اللہ پہلے سے بھی بڑھ کر صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کروں گا۔ اور ان کے مسائل کے حل کے لئے بھی اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔اورکنجاہ کے صحافیوں نے جس قدر میرا فقیدالمثال استقبال کیاہے اسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔