انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لالہ موسیٰ کے صدرمہر جنید احمد کے قاتل ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ٹریس نہ ہو سکے

لالہ موسی : انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لالہ موسیٰ کے صدر مہر جنید احمد کے قاتل ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ٹریس نہ ہوسکے۔ اس سلسلہ میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق پرانا لالہ موسیٰ کے رہائشی مہر جنید احمد ولد محمدشفیع قوم مہر کو اسکے ساتھیوں نے مبینہ طورپر بہانے سے بدہو کالس اور چک سروانی کے درمیانی علاقہ میں لے جاکر قتل کر دیا تھا۔

صدر پولیس لالہ موسیٰ نے مقتول کے بھائی محمد اسحٰق کی رپورٹ پر تین نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا، ڈی ایس پی ہیڈکورٹر ملک منظور اعوان نے ملزمان کوٹریس کرنے کیلئے پارٹیاں بھی تشکیل دی لیکن تاحال نتیجہ صفر ہے۔

جبکہ طلباء کے ہردلعزیز قائد مہر جنیداحمد شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر طلباء میں بھی گہری تشویش ہائی جارہی ہے، جبکہ خوبروجوان مہر جنید احمد کے ورثاء بھی جوان بیٹے کے بے گناہ قتل پر نوحہ کناں ہیں اور جلد ملزمان کی گرفتاری اور سزا کے طلبگار ہیں۔