کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو بازیاب کرالیا جبکہ چار اغوا کار گرفتار کرلئے گئے۔ سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق بتیس سالہ نوجوان فیاض کو اتحاد ٹاون سے اغوا کیا گیا تھا۔ جس کی رہائی کے عوض پچیس لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا۔
پانچ لاکھ روپے پر معاملہ طے ہوجانے پر اغوا کار حب کے قریبی علاقے میں تاوان کی رقم لینے پہنچے تو اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دو اغواکاروں کو گرفتار کر لیا۔ جن کی نشاندہی پر بلدیہ میں کارروائی کرتے ہوئے اغواکاروں کے دو مزید ساتھیوں کو گرفتار کرکے مغوی فیاض کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ اغوا کاروں کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئیں۔