ڈیرہ اسماعیل خان: مسلسل آٹھ گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کے مین گرڈ میں فنی خرابی کے باعث گزشتہ آٹھ گھنٹوں سے 13 فیڈر کو بجلی کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں اور روزہ داروں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔بجلی کی اس طویل بندش کیخلاف تاجر تنظیموں نے شہر کے مرکز ی مقام چوگلیہ کے مین گیٹ کو بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائروں کو لگا کر بازار میں ٹریفک کو بند کر دیا۔

مین گرڈاسٹیشن میں کیبل جل جانے سے دوسرے روزبھی بجلی کے 13 فیڈرزکی بجلی آٹھ گھنٹے سے مسلسل بند ہے۔ جس کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہو کررہ گئے،شدید گرمی اورحبس کی وجہ سے روزہ داروں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے۔

میاں کمرشل مارکیٹ گومل مارکیٹ باکھری بازار اور کلاں بازار سمیت دیگر تجارتی مراکز کے تاجران نے واپڈا کی طرف سے مسلسل دوسرے روزچھ چھ گھنٹے بجلی بندر کھنے اور بجلی کی ٹرپنگ اورکم وولٹیج سے تنگ آکر ڈیرہ شہرکے وسط میں واقع چوگلیہ کے چاروں مین گیٹ بند کر کے ٹائروں کو آگ لگادی اور واپڈا کیخلاف سخت احتجاج کیا۔ تاجران نے واپڈا کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔