خیبر پختو نخوا حکومت کی صوبے بھر میں جیلوں سے متعلق رپورٹ طلب

Ask Prisons Report

Ask Prisons Report

خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کی جیل پر حملے کے بعد صوبے بھر میں جیلوں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ خیبر پختو نخوا حکومت نے پولیس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ صوبے کی تمام جیلوں میں قیدیوں اور رہائی پر وفائل قیدیوں کی تعداد سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔

صوبائی حکومت نے پولیس کو حکم دیا ہے جیلوں کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے اور یہ بھی بتایا جائے جیلوں کی سیکیورٹی کس طرح موثر کی جاسکتی ہے۔