لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کر کے غلطی کی ہے، انہیں خود جلد احساس ہو جائے گا۔ صدارتی انتخاب کیلئے ووٹ ڈالنے کے بعد پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی کو الیکشن شیڈول کے عدالتی فیصلے پر اعتراض تھا۔
انہیں عدالت سے ہی رجوع کرنا چاہئے تھا، ان کا بائیکاٹ کا فیصلہ جمہوریت کیلئے بہتر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کے ڈوگر کورٹ کے فیصلے ہم پر مسلط کئے گئے تھے لیکن ہم نے جمہوری اور عدالتی رابطہ نہیں چھوڑا، شہباز شریف نے کہا کہ ممنون حسین کو مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل ہے اور ان کی جیت یقینی ہے۔