پیرمحل کی خبریں 30.7.2013

مرغی خانہ کی تعفن، فضلہ گائوں کے قریب پھینکنے کے خلاف گائوں کے مکینوں کا شدید احتجاج
پیرمحل: مرغی خانہ کی تعفن، فضلہ گائوں کے قریب پھینکنے کے خلاف گائوں کے مکینوں کا شدید احتجاج پیرمحل کمالیہ روڈ ٹائر وں کو آگ لگا کر کئی گھنٹے بند تفصیل کے مطابق چک نمبر663/4گ ب میں محمد شفیق مغل، محمد رفیق مغل نے مرغی خانہ کے کنٹرول شیڈ بناکر ایگزاسٹ فین کا رخ گائوں کی طرف کررکھا ہے مرغی خانہ کے اندر مرغیوں کی آلائشیں فضلہ اور مرنے والی مرغیوں کو مرغی خانہ کے باہر نکال کر برلب سڑک پھینک دیاجاتا ہے بدبوتعفن کے باعث گائوں کے مکینوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے جس پر سینکڑوں دیہاتیوںنے علی الصبح احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ لگاکر کمالیہ پیرمحل روڈ کو کئی گھنٹے بلا ک رکھا اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ پیرمحل رانا محمد افضل بھاری نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے جنہوںنے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد روڈ کو کلیئر کروایا اور کنٹرول شیڈ مالکان اور مظاہرین کے نمائندگان کو ڈی ایس پی کمالیہ راناغلام مرتضی کے پاس لے گئے مظاہرین نے مرغی خانہ منتقل نہ کرنے پر ڈی سی اوآفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سامنے مظاہر ہ کااعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دھوکہ دہی اور جعل سازی سے آٹھ کنال زائد کمرشل رقبہ فروخت کرنے اور بوگس انتقالات تصدیق کرنے پرمحکمہ مال کے تین پٹواریوں، آٹھ گردواروں 9نائب تحصیلداروں کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل: دھوکہ دہی اور جعل سازی سے آٹھ کنال زائد کمرشل رقبہ فروخت کرنے اور بوگس انتقالات تصدیق کرنے پرمحکمہ مال کے تین پٹواریوں، آٹھ گردواروں 9نائب تحصیلداروں کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق چک نمبر319گ ب منظور عالم ،محبوب عالی ،شوکت علی، محمد اسلم، عبدالغفور پسران ،حمیداں بی بی ،بشیراں بی بی، کشور بی بی دختر ان ولی محمد کھیوٹ نمبر13/11مربع نمبر58برقبہ 171K-17Mواقع چک نمبر319تحصیل وضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مالکان اراضی تھے یہ کہ منظور عالم وغیرہ پسران کا حصہ تقریبا 23K-2Mبشیراں بی بی دختر ولی محمد کا حصہ 11K-12Mبنتا تھا یہ کہ عبدالغفور کا کل ملکتی حصہ 44K-12Mتھا جبکہ محکمہ مال نے سازباز ہوکر 52K-3M-1Sرقبہ فروخت کردیا متاثرین تنویر فرحت محمود ساکن چک 332گ ب کی درخواست پرصوبائی محتسب پنجاب نے بروئے حکم مورخہ2-4-2012کے تحت زائد از استحقاق رقبہ کے انتقالات تصدیق شدہ کو نظرثانی Reviewکرنے کا حکم دیا صوبائی محتسب کے فیصلہ کی روشنی میں ڈسٹرکٹ کلکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے زائد ااستحقاق رقبہ کے انتقالات تعدادی 29عدد کی نظرثانی کا حکم صادر کیا جس پر انتقالات بصیغہ نظر ثانی خارج کردیے گئے زائد رقبہ محکمہ مال کے عملہ ریونیو آفیسر ان نے عبدالغفور وغیرہ سے ساز بازہوکر اور لاکھوں روپے رشوت وصول کرکے باقی حصہ داروں کا رقبہ بھی فروخت کردیا جس پر بوگس انتقالات تصدیق کرنے اور آٹھ کنال سے زائد کمرشل رقبہ فروخت کرنے پر محمد رفیق نوناری پٹواری، خالدامین پٹواری، محمد اعجاز پٹواری، ،فقیر محمد ،محمد اشرف، محمد رفیق ،مرتضی، محمد عاشق، مظہر حسین، خالق داد ،محمد مشتاق، ( گرداورز ) ملک شاہ محمد ،میاں مرتضی ،مہتاب خان، قاری یونس، محمد اسلم واہلہ، محمد اقبال مانگٹ ،ر انا اقبال، حاجی منیر احمد، آصف عباس کاٹھیہ ( ریونیو آفیسران ) عبدالغفور ولد ولی محمد،محمد اقبال ولد محبوب عالم، راشدنعیم ولد محبوب عالم، محمد شفیق ولد محبوب عالم، محمد عباس، شفیق، غلام مصطفی کے خلاف بجرم 420/468،471،PCA,5-2/47کے تحت محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جگہ جگہ کتوں کے غول شہر ی آوارہ کتوں کے رحم وکرم پر کتوں کے کاٹنے سے متعدد شہری بزرگ خواتین زخمی فی الفور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم چلائی جائے۔ میاں اختر علی فقیر سماجی
پیرمحل: جگہ جگہ کتوں کے غول شہر ی آوارہ کتوں کے رحم وکرم پر کتوں کے کاٹنے سے متعدد شہری بزرگ خواتین زخمی فی الفور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم چلائی جائے میاں اختر علی فقیر سماجی شخصیت تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں آوارہ کتوں کی مہم نہ چلانے کے باعث جگہ جگہ آوارہ کتوں کے غول بزر گ شہریوں بچے خواتین اور نمازیوں کو زخمی کرنے کا باعث بن رہے ہیں نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل کے اندر آوارہ کتوں کامسکن نان تحصیل ہیڈکوآرٹر انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بناہوا ہے تحصیل کونسل پیرمحل اور نان تحصیل ہیڈکوآرٹر انتظامیہ افسران کے سامنے آوارہ کتوں کے غول پھرتے نظر آتے ہیں مگر ان کو تلف کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہ کیے گئے میاں اختر علی فقیر سماجی شخصیت نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے کتوںکو تلف کرنے کامطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محدود وسائل ، ملازمین کی عدم دستیابی اور تحصیل پیرمحل میں ٹی ایم اے پیرمحل کا نہ ہونا قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن میں بڑی رکاوٹ ہے
پیرمحل: محدود وسائل ، ملازمین کی عدم دستیابی اور تحصیل پیرمحل میں ٹی ایم اے پیرمحل کا نہ ہونا قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن میں بڑی رکاوٹ ہے تحصیل بھرکے ہر گائوں دیہات میں 30سے 40مکانات ناجائز طورپر تعمیر کرکے اور عام مکینوں نے اپنے مکانات کے برابر جگہ پر آگے تھڑے بناکر اپنی گلیوں کو تنگ کررکھا ہے جوکہ قانون کی خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ معاشرہ کے فطری عمل کی خلاف ورزی بھی ہے ہر گائوں کے مکین خیر سگالی جذبہ کے تحت ناجائز تعمیرات کو ختم کرکے گائوں کے حسن کو قائم کرنے کے لیے مل کر کام کریں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل عدنان ارشاد چیمہ نے تحصیل پیرمحل کی بحالی کے اقدامات کے سلسلہ میں آگاہی بیان میں کیا انہوںنے کہاشہری اور دیہی علاقوں میں انتظامی امور کی معاونت کے لیے موزوں ترین ادارہ ٹی ایم اے پیرمحل نہ بنایا جس سے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنی بساط سے بڑھ کرکام کررہے ہیں کارکردگی کا انحصار اداروں کے قیام اور ان میں تعینات عملہ کی محنت کا ثمر ہوتا ہے اگر ادارہ سرے سے موجود ہی نہ ہوتو کارکردگی کو جانچنا محال ہوتا ہے پیرمحل شہر اور اس کے گردونواح میں کروڑوں روپے کی قیمتی سرکاری اراضی موجود ہے جس پر بااثر قبضہ مافیا قبضہ کرنے کے درپے ہیں قبضہ مافیا کی مجرمانہ کاروائیوں کو روکنے کے لیے انسداد قبضہ مافیا ٹیم کا قیام عمل میں لاتے ہوئے کسی بھی قسم کی غیرقانونی کوشش کو بھرپور انداز میں ناکام بناتے ہوئے سرکاری رقبہ کی حفاظت کو یقینی بنائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا میرے دروازے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلے ہیں بروقت کاروائی کرکے نہ صرف ان قبضہ مافیا سے عام شہریوں کی رقوم نکلوا کردیں گے بلکہ فوجداری مقدمات درج کروائیں گے انہوں نے کہا کسی بھی سرکاری افسر کو اپنی نوکری عباد ت سمجھ کرکرنی چاہیے کیونکہ سرکاری افسر حکومت کا ملازم ہی نہیں بلکہ عوام کا خادم بھی ہوتا ہے اسی نظریہ کے تحت اپنی خدمات کو شعار بنایا جس کو جاری ساری رکھیں گے۔