واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین اگلے نو ماہ میں کسی حتمی امن معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ واشنگٹن میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو روزہ مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کیری نے کہا انکی اگلی ملاقات آئندہ دو ہفتوں میں اسرائیل یا فلسطین میں ہو گی۔
انکا کہنا تھا کہ یہ راستہ بہت مشکل ہے لیکن ملاقاتیں مثبت رہی ہیں،اس سے قبل امریکی صدر براک اوباما نے وائٹ ہاس میں اسرائیلی اور فلسطینی مذاکرات کاروں سے ملاقات کی تھی، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تقریبا تین سال بعد دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہوا ہے۔