یارکشائر (جیوڈیسک) برطانیہ کے قصبے مغربی یارکشائر میں شدید بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، سڑکیں پانی میں بہہ گئیں، جبکہ ریلوے لائن پانی میں ڈوب جانے سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ رات بھر جاری رہنے والی بارش سے والسڈین اور ٹوڈمورڈن نامی گاں بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
گاں کی سڑکیں پانی میں بہہ گئی ہیں اور جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے ہیں، کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں، ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا سلسلہ آج رک جائے گا۔