صدام حسین کی سونے کی تلوار عراقی حکام کے حوالے

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے عراق پر حملے کے دوران صدام حسین کی چوری کی گئی سونے کی تلوار عراقی حکام کو واپس لوٹا دی۔ امریکہ نے عراق پر حملے کے دوران سابق ڈکٹیٹر صدام حسین کی چوری کی گئی سونے کی تلوار عراقی حکام کو واپس لوٹا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی ادارے نے صدام حسین کی سونے کی تلوار عراقی سفیر کے حوالے کر دی ہے۔

امریکی حکومت نے یہ تلوار جنوری 2012 میں اس وقت قبضے میں لی تھی جب نیو ہمسشائر میں نیلامی کے لئے رکھی گئی تھی جو کہ عراق سے جنگ کے دوران چوری کر کے لانے کے بعد نیلام کی جا رہی تھی۔