کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی سہیل عباس نے کہا ہے کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں، ابھی ہاکی سے ریٹائرمنٹ نہیں لے رہا، بلکہ ٹیم میں واپسی کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں۔ قومی ہاکی ٹیم کے عالمی ریکارڈ یافتہ کھلاڑی سہیل عباسی نے واضح کر دیا ہے کہ ان کا انٹرنیشنل کیریئر ابھی ختم نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ناقدین سمجھتے ہیں کہ میں ہاکی سے جلد ریٹائرمنٹ لے لوں گا تو یہ ان کی بھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب بھی مکمل طور پر فٹ ہوں اور مزید ہاکی کھیلنے کا خواہاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی طرف سے ہاکی ٹیم میں واپسی کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں۔